بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

عطا آباد جھیل کے ساتھ قائم ہوٹل سیلاب کی زد میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں عطا آباد جھیل میں پانی کا بڑا ریلا آگیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عطا آباد جھیل کے ساتھ قائم ہوٹل سیلاب کی زد میں آگیا جس کے بعد ہوٹل سے سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہوٹل کی بیرونی دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں غیر ملکی سیاح نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ہوٹل کے سیوریج کا پانی عطا آباد جھیل میں شامل کرتے دکھایا گیا تھا، غیر ملکی سیاح کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیوریج کا پانی شامل ہونے سے عطاآباد جھیل کے پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا۔

اس ویڈیو میں غیر ملکی وی لاگر نے عطا آباد جھیل کنارے بنے ہوٹل ہنزہ پر الزام عائد کیا کہ ’وہاں سے سیوریج اور کچن کا آلودہ پانی عطا آباد جھیل میں داخل ہو رہا ہے۔‘

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی اور ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کرتے ہوئے ہوٹل پر 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

انتظامیہ نے تمام ہوٹلز کی این او سیز پر نظرثانی کا فیصلہ بھی کیا ہے، انتظامیہ نے اس صورت حال پر سخت افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں