جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

فروری میں جون جیسی گرمی، پارہ کہاں تک پہنچ سکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اس سال فروری کا مہینہ غیر معمولی طور پر گرم ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں نے موسم کے نظام کو بھی تلپٹ کر کے رکھ دیا ہے۔ ہمارے خطے میں ہر گزرتے سال کے ساتھ گرمیوں کا دورانیہ زیادہ اور سردیوں کا کم ہوتا جا رہا ہے۔

ماہ فروری عموماً سرد ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ درجہ حرارت اضافے کی طرف جاتا ہے۔ تاہم اس سال اس ماہ کے وسط میں ہی ٹھیک ٹھاک گرمی پڑنا شروع ہوگئی ہے اور محکمہ موسمیات نے رواں ماہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن میں اس سال فروری میں ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی ہے۔ یہ ماہ جہاں پہلے لوگ دھوپ کی تلاش میں رہتے تھے اب دھوپ سے بچنے کے لیے چھاؤں تلاش کر رہے ہیں۔

تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے عہدیدار وائی وی راماراو نے کہا کہ عموماً فروری کے مہینہ میں درجہ حرارت 33 تا 36 ڈگری سیلسیس تک جاتا ہے تاہم اس سال یہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو لے گا۔

حیدرآباد میں رات کی خنکی بھی ختم ہوگئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت بھی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے جس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں