پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی : غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکا قتل: مقتول نوجوان کے اہلخانہ کا لڑکی کے گھر والوں کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بھکر گوٹھ میں لڑکی اور لڑکے کے غیرت کے نام پر قتل کے معاملے پر مقتول نوجوان کے اہلخانہ نے لڑکی کے گھر والوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل بکھر گوٹھ میں لڑکا اور لڑکی کے قتل کے واقعے پر پولیس نے مقتولہ لڑکی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مدعی مقدمے نے بتایا کہ صبح پولیس کے ذریعے اطلاع ملی کہ میرےبھائی کی لاش اسپتال میں ہے، رات 3 بجے ہم سے ملنے آنے والے دوست ہمارے گھرسےگئے، اور رات ساڑھے 4 بجے ہم دونوں بھائی سونےچلےگئے۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ پولیس کی فون کال موصول ہوتے ہی گھرمیں دیکھا تو ہماری گاڑی نہیں تھی ، چوکیدار سے معلوم کیا تو بتایا کہ صبح 5 بجکر20 منٹ پر حسن گاڑی لےکرگیا، دوستوں کے ساتھ عباسی شہیداسپتال پہنچا تو بھائی اورلڑکی کی لاشیں تھیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ مقتول نوجوان اورمقتولہ ایک ہی کالج میں ساتھ پڑھتےتھے اور مقتول اپنی دوست سے اس کے گھر کے باہر گاڑی میں ملنےآیاتھا، مقتول نوجوان کے والد کی گارمنٹس فیکٹری ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے والد ڈاکٹر رفیق احمد شیخ نے بیٹے کے پستول سےفائرنگ کی، ڈاکٹر رفیق نےغیرت کے نام پر نوجوان کو 8 جبکہ بیٹی کو 4 گولیاں ماریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں