جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

دلہا کے کمرے کو چمکانے آنے والے گھر کا صفایا کرکے چلتے بنے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : رنگ ریزوں نے شادی کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، دلہا کے کمرے کو چمکانےآئے اور گھر کا صفایا کرکےچلتے بنے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور چمکنی پولیس اسٹیشن کی حدود پھندو پایان میں ڈکیتوں نے دولہے کے گھر پر واردات کر ڈالی اور گھر خالی ہونے پر ملزمان طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ڈکیتی میں لوٹے گئے زیورات اور دیگر سامان برامد کر لیا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ ڈکیت کوئی اور نہیں دولہے کے کمرے کے رنگ روغن کرنے والے رنگ ساز نکلے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

Comments

اہم ترین

مزید خبریں