جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میئر اور ڈپٹی میئر انتخابات کے لیے ایوان آج مکمل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ بھر میں بلدیاتی سربراہان کا انتخابات 15 جون کو ہوگا کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے ایوان آج مکمل ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کراچی سے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدوار آج سہ پہر تین بجے حلف اٹھائیں گے۔ ان کی حلف برداری کی تقریب بلدیہ عظمیٰ کراچی کی عمارت میں ہوگی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایوان میں مخصوص نشستوں کی مجموعی تعداد 121 ہے۔ تمام کامیاب امیدواروں سے کمشنر کراچی حلف لیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کراچی بلدیہ کی مخصوص نشستوں پر انتخاب مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی 155 نشستوں کے ساتھ سرفہرست جماعت ہے جب کہ جماعت اسلامی کی 130 نشستیں ہوگئی ہیں۔ پی ٹی آئی 62 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت ہے جب کہ ن لیگ کی مجموعی طور پر 14 نشستیں ہوگئی ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ایوان 367 اراکین پر مشتمل ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنا میئر کراچی لانے کے لیے 184 ووٹ درکار ہے تاہم کوئی بھی سیاسی جماعت تنہا اپنا میئر منتخب کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں