ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

زرین خان کو کیریئر کی کس فلم کا حصہ ہونے پر فخر ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے فلم ’ہاؤس فل 2‘ کی ریلیز کے 12 سال مکمل ہونے پر اپنے تجربے اور خیالات کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان نے فلم ویر (2010) میں شہزادی کے طور پر کام کرنے کے بعد پہلی بار کامیڈی سے بھرپور فلم ’ہاؤس فل 2‘ کا حصہ بنی تھیں۔

اس فلم میں بالی وڈ اداکارہ نے ’جے ایل او‘ کا کردار ادا کر کے داد سمیٹی تھی۔ اگر فلم کے بزنس کی بات کریں تو اس نے دنیا بھر سے 179.15 کروڑ روپے کمائے تھے اور باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ فلم کو 2012 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zareen Khan ✨ (@zareenkhan)

- Advertisement -

’ہاؤس فل 2‘ میں اکشے کمار، جان ابراہم، شریاس تلپڑے، آسین، رتیش دیش مکھ، رشی کپور، رندھیر کپور، متھن چکرورتی، جانی لیور، جیکلین فرنانڈیز شازہن پدمسی سمیت دیگر نے بھی کام کیا تھا۔

فلم کی 12ویں سالگرہ پر زرین خان نے کہا کہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے، میں اس کے بارے میں سوچتی ہوں کہ یہ کیریئر کی پہلی فلم کے فوراً بعد ایک شاندار اسٹار کاسٹ کے ساتھ اتنی کامیاب فرنچائز میں شامل ہونے کا ایک شاندار موقع تھا۔

زرین خان نے کہا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں اور خاص طور پر ایسے وقت میں جب لوگ فلم کی ریلیز کے ایک ہفتے بعد اسے بھول جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں