تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کفیل کے دئیے تحائف دیکھ کر گھریلو ملازمہ جذبات پر قابو نہ پاسکی

ریاض : سعودی کفیل نے گھریلو ملازمہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے قیمتی تحائف دیکر کر سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا۔

خلیجی ریاست باالخصوص سعودی عرب میں ملازمت کےلیے کسی کفیل یعنی اسپانسر کا ہونا بہت ضروری ہے، جو غیرملکی ملازمین کو اسپانسر کرتے ہیں جن سے متعلق سختی اور ظلم کی داستانیں بھی سننے کو ملتی ہیں۔

لیکن سارے کفیل ایسے نہیں ہوتے کچھ کفیل اپنے ملازمین کا بہت زیادہ خیال بھی رکھتے ہیں جن کی ویڈیوز اکثر انٹرنیٹ پر شیئر ہوتی ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے جس میں سعودی خاندان نے اپنی غیرملکی ملازمہ کو قیمتی تحائف دیکر ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمہ گھر کے دروازے سے داخل ہوئی تو میز پر تحائف کا بڑا ڈبہ رکھا دیکھ کر حیران ہوئی اور پھر خوشی سے رونے لگی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’گھریلو ملازماؤں کی دلجوئی بڑی عبادت ہے، سب لوگوں کو اپنے گھریلو ملازمین کا خیال رکھنا چاہئے اور سعودی خاندان نے اپنی ملازمہ کے ساتھ جو کچھ کیا وہ قابل قدر ہے‘۔

Comments

- Advertisement -