The news is by your side.

Advertisement

ہاؤسنگ اسکیم، کم آمدن والوں کیلئے اچھی خبر، ‘ہر ایک کو اپنا گھر ملے گا’

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بلاتفریق ہر ایک کو اپنا گھر ملے گا، پہلے کم آمدن والوں کے گھروں کے لیے کسی نے نہیں سوچا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ وزیرعظم عمران خان کی قیادت میں ملک فلاحی ریاست بنےگا، نیاپاکستان ہاؤسنگ میں بلاتفریق ہرایک کو اپنا گھر ملے گا، پنجاب میں بھی نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر کام جاری ہے۔

میاں محمودالرشید نے عزم ظاہر کیا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ میں شفافیت ہرصورت یقینی بنائیں گے۔

پنجاب کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے خود کورونا کو ویلکم کررہے ہیں، ماسک سمیت دیگرحفاظتی اقدامات نہ کرنا جان سے دشمنی ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر کیلئے آسان قسطوں پر قرضے، عوام کیلیے بڑی خبر

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کا شکار ہونا ہے یا بچنا ہے فیصلہ ہر فرد کے ہاتھ میں ہے، کوروناگلی محلوں میں پھیل رہا ہے بچاؤ احتیاط سے ممکن ہے، آج کورونا کا چیلنج پوری دنیا میں ہے۔ گورنرپنجاب اور میاں محمودالرشید نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پر ہر صورت عمل کرنے کی اپیل کردی۔

صوبائی وزیرہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ہر پاکستانی کو ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں