لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز واسا لاہور کی تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی نادہندہ نکل آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے واسا لاہور کی ایک ارب سے زائد کی نادہندہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رپورٹ حاصل کر لی ہے، واسا نے نادہندہ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ واسا لاہور کا عملہ نادہندہ سوسائٹیز کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق لیک سٹی نے واسا لاہور کے 46 کروڑ 85 لاکھ 19 ہزار 370 روپے ادا کرنے ہیں، ایگریکس ٹاؤن فیز 2 اور 3 واسا لاہور کے 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے، گورنمنٹ ایمپلائز فیز ٹو اور تھری 9 کروڑ، 46 لاکھ سے زائد کی نادہندہ نکل آئیں۔
نشیمن اقبال 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے، پی اینڈ ڈی سوسائٹی 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کی نادہندہ، پی سی ایس آئی آر 1 کروڑ پی آئی اے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کی نادہندہ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے، اور اسٹیٹ انٹرپرائز فیز 1 کے ذمہ 2 کروڑ 94 لاکھ سے زائد کی ادائیگی ہے۔
اسٹیٹ انٹرپرائز فیز 2 نے 1 کروڑ 39 لاکھ سے زائد کے واجبات واسا لاہور کو دینے ہیں، گلشن لاہور ہاؤسنگ سوسائٹی 1 کروڑ 10 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے، نیسپاک ہاؤسنگ سوسائٹی 3 کروڑ 15 لاکھ سے زائد، اور این ایف سی 7 کروڑ سے زائد نادہندہ ہے۔
پی سی ایس آئی آر اسٹاف فیز 1 نے 1 کروڑ سے زائد دینے ہیں، فیز 2,3 نے 3 کروڑ 70 لاکھ سے زائد رقم واسا لاہور کو ادا کرنی ہے، ویلنشیا ٹاؤن 4 کروڑ 66 لاکھ سے زائد، واپڈا ای سی ایچ فیز 1 ایس 5 کروڑ 65 لاکھ، فیز 2 نے 4 کروڑ سے زائد واجبات ادا کرنے ہیں، عزیزیہ ٹاؤن 1 کروڑ 23 لاکھ سے زائد، ایڈن بلیورڈ 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے۔
ایڈن ریزیڈنشیا 1 کروڑ 26 لاکھ سے زائد، ناز ٹاؤن 3 کروڑ 42 لاکھ، احمد ہاؤسنگ سوسائٹی 2 کروڑ 61 لاکھ سے زائد، ایئرلائن سوسائٹی 3 کروڑ 64 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے۔ الحمرا ٹاؤن 5 کروڑ سے زائد، علی ٹاؤن 2 کروڑ سے زائد، عالیہ ٹاؤن 1 کروڑ سے زائد، ایڈن پارک فارم 5 کروڑ 93 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے۔
فضائیہ ہاؤسنگ 1 کروڑ سے زائد کی نادہندہ، غوثیہ ٹاؤن 1 کروڑ سے زائد کی نادہندہ، گرین ایکڑ 4 کروڑ سے زائد کی نادہندہ، گلدشت ٹاؤن 3 کروڑ 93 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے۔
گلشن احباب فیز 3 کے ذمہ واسا لاہور کے 3 کروڑ سے زائد کے واجبات دینے ہیں، گلشن مصطفیٰ ہاؤسنگ سوسائٹی 3 کروڑ سے زائد، حسن ٹاؤن 1 کروڑ سے زائد، ہائیڈ پارک 1 کروڑ سے زائد، اتفاق ٹاؤن 2 کروڑ سے زائد، نواب ٹاؤن 8 کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں، پنجاب یونیورسٹی فیز 2 نے 7 کروڑ سے زائد رقم واسا لاہور کو دینی ہے۔
ریجنٹ پارک 2 کروڑ سے زائد، سٹیلائٹ ٹاؤن 1 کروڑ، سلطان ٹاؤن 1 کروڑ سے زائد، سنی پارک 1 کروڑ سے زائد، سنی پارک ایکسٹینشن 1 کروڑ سے زائد، ویسٹ ووڈ کالونی 3 کروڑ 87 لاکھ سے زائد، وومن ہاؤسنگ اسکیم 1 کروڑ 49 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہیں۔