تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملے کا دعویٰ

صنعا: یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب پر ڈرون حملے کا دعویٰ کردیا تاہم سعودی حکام نے حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق یمنی باغی بندرگاہی شہر حدیدہ پر حملہ کررہے ہیں ساتھ ہی وہ سعودی خطے کو بھی بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں سعودی اتحادی افواج کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے ردعمل میں حوثی باغی سعودی عرب پر حملے کرتے ہیں۔

سعودی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ باغیوں کو ایران کی سپورٹ حاصل ہے جبکہ بیلسٹک میزائل اور ڈرون بھی ایرانی ساخت کے ہوتے ہیں جو سعودی عرب پر داغے جاتے ہیں۔

حوثی ملیشیا نے گذشتہ روز سعودی عرب کے جیزان ایئر پورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے سے جیزان ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

البتہ ریاض حکومت نے اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا، نہ ہی ڈرون کارروائی سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے لائی گئی ہیں۔

یمن کے شہر مارب میں حوثی باغیوں کے 2 ڈرون طیارے گر کر تباہ

واضح رہے کہ رواں ماہ حوثی باغیوں نے سعودی حدود میں 2 ڈرون طیارے بھیجے تھے جبکہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحادی فورسز نے ڈرون فضا میں ہی تباہ کردئیے تھے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے ابھاایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -