منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سعودی عرب پر حوثی حملے، پاکستان کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے سعودی عرب پرحوثی باغیوں کےڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی ‏سلامتی کو درپیش خطرے کے خلاف مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے 11 اور 13 جون ‏کو سعودی علاقے اسیر کی جانب ڈرون حملے کیے ایسےحملےعلاقائی خودمختاری اور معصوم ‏لوگوں کی جان خطرےمیں ڈالتےہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی خودمختاری کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ‏واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش خطرے کے خلاف مکمل حمایت جاری رکھیں ‏گے۔

دوسری جانب سعودی ایئرفورس نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی حوثی باغیوں کی کوشش کو ‏ناکام بنا دیا۔

اتحادی فوج کے مطابق حوثی باغیوں کے بارودی ڈرون کو مار گرایا ہے، خمیس مشیط کی جانب ‏بھیجا گیا بارودی ڈرن ریڈار پر نظر آتے ہی جوابی کارروائی کرکے اسے تباہ کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں