پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

صعدہ میں اتحادی طیاروں نے حوثی باغیوں کا آپریشنز روم تباہ کر دیا، 21جنگجو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

صنعاء : یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ صوبے کے مشرقی ضلع کتاف میں ایران نواز باغی حوثی ملیشیا کے آپریشنز روم کو تباہ کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وادی حضوان میں اتحادی طیاروں کی اس کارروائی میں حوثی ملیشیا کے21ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اتحادی طیاروں نے اسی ضلع میں وادی الفحلوین میں باغی ملیشیا کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 21حوثی باغی ہلاک اور39 زخمی ہوئے اور ملیشیا کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

اتحادی طیاروں کی جانب سے یہ کاری ضربیں تزویراتی اہمیت کی حامل وادی الفحلوین کے اطراف پہاڑی علاقے میں یمنی فوج کا کنٹرول مضبوط ہونے کے بعد سامنے آئیں۔

یمنی فوج کتاف ضلع کے مرکز کی جانب بڑھ رہی ہے جو حوثیوں کے مرکزی گڑھ صعدہ صوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔کتاف کے محاذ سے میڈیا سینٹر نے وڈیو کلپس جاری کیے ہیں جن میں اتحادی طیاروں کی جانب سے حوثیوں کے ٹھکانوں کو کامیاب اور درست طور پر نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں