اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

حوثیوں نے اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یمن کے حوثیوں نے جنوبی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اڈے نیواتیم ایئربیس پر میزائل سے حملہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حوثی ترجمان یحییٰ نے بتایا کہ ہم نے نیگیو میں نیواتیم ایئربیس کو نشانہ بناتے ہوئے ایک آپریشن کیا جس میں ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ اس نے بحیرہ مردار کے علاقے میں فضائی حملے کے سائرن بجنے کے بعد یمن سے فائر کیے گئے میزائل کو مار گرایا۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں نے 200 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے امریکی ڈرونز مار گرا دیے

یہ واقعہ یمن کی وزارت صحت کے ایک بیان کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ ہفتے کی شام صنعا پر امریکی حملوں میں دو بچوں سمیت کم از کم آٹھ شہری زخمی ہوئے۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے علاقے اور مقبوضہ مغربی کنارے کے صوبے قلقیلیہ میں فوجی پابندیاں بڑھا دی ہیں۔ وادی اردن میں اسرائیلی فورسز نے حمرہ چیک پوائنٹ پر پابندیاں مزید سخت کر دیں جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔

قلقیلیہ میں شہر کے جنوب پر حبلہ شہر کے قریب اور شہر کے مشرق پر عارضی فوجی چوکیاں قائم کی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق فوجیوں نے گاڑیوں کو روکا، مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور کاروں کو کئی گھنٹوں تک حراست لے رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں