اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ، سائرن بج اُٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بج اُٹھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائر کیے گئے میزائل کو اسرائیلی افواج نے مار گرایا، اسرائیل افواج کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میزائل حملے سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے غزہ کے حوالے سے اسرائیل کو کئی دن سے پیغام بھیجے جارہے تھے کہ غزہ میں مسلط جنگ کو فوری روکا جائے۔

- Advertisement -

اسرائیل پر میزائل حملے کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے اسلحے کے گوداموں پر بم برسائے، اسرائیلی وزیرِ دفاع نے یمن کو دھمکی دی ہے کہ یمن کو جان لینا چاہیے کہ ہمارے لمبے ہاتھ اس تک پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اٹھائیس اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔

یہ تعداد 2023 سے زیادہ ہے جب 17 فوجی‘مشتبہ خودکشیوں ’میں مارے گئے تھے جن میں جنگ شروع ہونے کے بعد سات فوجی بھی شامل تھے۔

فوج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 891 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5569 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں ایک ہفتے کے دوران ٹھنڈ سے 7 بچے خالق حقیقی سے جا ملے

فوج کا کہنا ہے کہ 2024 میں 363 فوجی مارے گئے، جو 2023 میں 558 تھے جب کہ 2022 میں 44 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں