منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اننیا پانڈے نے پہلی تنخواہ سے کس کی مدد کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کی صاحبزادی و اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنی پہلی تنخواہ سے مدد کرنے سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے نئی فلم ’کھوگئے ہم کہاں‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہے جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 26 دسمبر کو پیش ہوگی۔

فلم کے ٹریلر لاؤنچ کے موقع پر اننیا پانڈے، ساتھی اداکار سدھانت چترویدی اور آدرش گورو موجود تھے۔

اس موقع پر فلم کی کاسٹ سے مختلف سوالات کیے گئے، اس دوران اننیا پانڈے سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنی پہلی تنخواہ سے کیا خریدا تھا؟

اداکارہ نے بتایا کہ پہلی تنخواہ سے چھوٹی بہن کی ریسا پانڈے کی ٹیوشن فیس ادا کی تھی۔

اننیا پانڈے نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ بہن کی پرورش اور اس کی تعلیم میں کسی بھی طرح اس کی مدد کرسکوں۔

واضح رہے کہ اننیا پانڈے معروف اداکار چنکی پانڈے اور کاسٹیوم ڈیزائنر بھوانا پانڈے کی بیٹی ہیں ان کی چھوٹی بہن کا نام ریسا پانڈے ہے جن کی عمر 19 سال ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں