بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شوریٰ خان سے کب محبت ہوئی؟ ارباز خان نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے اہلیہ شوریٰ خان سے پہلی ملاقات اور محبت کے بارے میں دلچسپ کہانی بیان کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان نے اہلیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’پٹنہ شکلا‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر شوریٰ خان سے پہلی ملاقات ہوئی تھی جہاں وہ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔

ارباز خان نے بتایا کہ یہ ملاقات اتفاق سے ہوئی تھی، فلم کی ریلیز کے بعد ہم دونوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا اور ہم نے متعدد ملاقاتیں کیں۔

اداکار و پروڈیوسر کے مطابق ہم دو سال تک تعلقات میں رہے، مشہور شخصیات کا خیال ہے کہ ان کے تعلقات کے بارے میں سب جانیں لیکن ہمارا رشتہ تقریباً ایک سال تک خفیہ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اہلیہ مجھ سے بہت چھوٹی ہیں لیکن ایسا نہیں کہ وہ 16 سال کی ہیں، وہ بخوبی جانتی ہیں کہ انہیں زندگی میں کیا چاہیے، اسی طرح مجھے بھی اپنے بارے میں معلوم ہے۔

ارباز خان نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک سال کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ بہت وقت گزارا کہ آگے کیا کرنا چاہتے ہیں، یہ فیصلے جلد بازی میں نہیں بلکہ مشاورت سے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں