ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں بچیوں کو روزہ رکھنے کی ترغیب کیسے دی جاتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہو چکا ہے سعودی عرب کے شہری اپنی بچیوں کو روزہ رکھنے کی ترغیب کیسے دیتے ہیں یہ جاننا آپ کے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے گا۔

دنیا بھر میں مسلمان رمضان المبارک میں نہ صرف خود روزے رکھتے ہیں بلکہ اپنے چھوٹے بچوں کو بھی اس کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ مستقبل میں انہیں روزہ رکھنے کی عادت ہو۔ سعودی عرب میں بھی شہری اپنے بچوں کو ابتدا ہی سے روزہ رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

سعودی شہری بالخصوص اپنی بچیوں کو روزہ رکھنے کی ترغیب دینے کے لیے کیا منفرد طریقہ اختیار کرتے ہیں یہ جان پر آپ کے چہروں پر مسکراہٹ ضرور بکھر جائے گی کیونکہ وہاں خواتین اپنی چھوٹی بچیوں کو مہندی کے ذریعے روزہ رکھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

- Advertisement -

جی ہاں وہی مہندی کو عام طور پر شادی بیاہ، خوشی کی تقریبات اور تہواروں کے موقع پر خواتین لگاتی ہیں اس کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کے شمالی ریجن کی خواتین اپنی چھوٹی بچیوں میں روزے رکھنے کا ذوق وشوق پیدا کرتی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی ریجن  میں رمضان کا استقبال بچیوں کے ہاتھوں پر مہندی لگا کر دیا جاتا ہے اور عموماً اس پر چاند کا ڈیزائن بنایا جاتا ہے تاکہ انہیں ماہ مقدس کی اہمیت کا احساس ہوسکے۔

وہاں یہ روایت یوں بھی مستحکم ہے کہ مہندی طویل وقت تک ہاتھوں پر موجود رہتی ہے جس کو دیکھ کر انہیں ایک جانب اس ماہ مقدس کی اہمیت کا احساس ہوتا ہے بلکہ مہندی دیکھ کر ہی انہیں کھیل کود یا دیگر مصروفیات میں یہ نہیں بھولتا کہ ان کا روزہ ہے اور اس طرح وہ کھانے پینے سے پرہیز کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں