تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟

سابق چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹیکنیکل ڈیفالٹ کر چکا ہے مخصوص ایل سیز کھولنے کا مطلب ٹیکنیکل ڈیفالٹ میں ہم داخل ہوچکےہیں ریاست نےابھی ڈیفالٹ نہیں کیا،اسحاق ڈارسیاسی کھیل کھیل رہےہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے شبرزیدی نے کہا کہ پاکستان کے پاس پےمنٹ کرنے کے کوئی پیسے نہیں ہیں ڈیفالٹ دو قسم کا ہوتا ہے ایک یہ ہوتا ہےکہ ریاست اپنےقرضےنہیں دےسکتی ایک ڈیفالٹ ہوتا ہے جس میں ریاست امپورٹرز کو ڈالر نہیں دےسکتی قانون کے مطابق امپورٹ کےلیے امپورٹرز کو ڈالرفراہم کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیکنیکل ڈیفالٹ کر چکا ہے مخصوص ایل سیز کھولنےکامطلب ٹیکنیکل ڈیفالٹ میں ہم داخل ہو چکے ہیں پاکستان کی ساڑھے4ارب ڈالر کی ایل سیز کھل چکی ہیں اسٹیٹ بینک ان ایل سیزکوکھولنےکی اجازت نہیں دے رہا بینکوں کومخصوص ہدایات کی جارہی ہیں کہ مخصوص ایل سیزکھولیں، مخصوص ایل سیز کھولنے کا مطلب ٹیکنیکل ڈیفالٹ میں ہم داخل ہوچکےہیں۔

شبرزیدی نے واضح کیا کہ ریاست نے ابھی ڈیفالٹ نہیں کیا اسحاق ڈار سیاسی کھیل کھیل رہےہیں افسوس سےکہنا پڑتا ہے شوکت ترین بھی اس سیاسی کھیل میں شامل ہوگئے مفتاح اسماعیل درست کہتےہیں ہمارےپاس کوئی چوائس نہیں ہے اسحاق ڈار نےکہا مفتاح اسماعیل 32 بلین ڈالر کا انتظام کر کےنہیں گئےتھے اس مطلب مفتاح اسماعیل یا شہبازشریف جو کہتے تھے ڈیفالٹ سے بچا لیا سچ نہیں تھا اس کامطلب ہےپاکستان نے قرضوں کی اقساط دینےکےپیسےاکٹھےنہیں کیے ہم ایک بلین ڈالرکاقرض واپس کرکےخوشی مناتےہیں کہ قرضہ واپس کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کواصل حقائق سےآگاہ کریں کہ معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے فنانشل ایمرجنسی لگانےکے علاوہ ہمارےپاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا فنانشل ایمرجنسی میں سب سےپہلے مخصوص ایل سیز کھولنےکا عمل بند کرنا ہو گا ملک کےلیےضروری ایل سیز کھولنےکی اجازت دی جائےگی باقی بندکی جائیں گی فنانشل ایمرجنسی میں پیٹرول کےاضافی استعمال کو روکنا ہو گا بڑی گاڑیوں کی سڑکوں پر آمد پر کچھ عرصے کیلئے پابندی عائد کرنا ہو گی فنانشل ایمرجنسی میں تمام بازار شام 6 بجے بند کرنےکی ہدایات دی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -