تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اقامہ میں نام کیسے تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟

ریاض : سعودی عرب نے ریاست میں ملازمت کرنے والے غیرملکیوں کیلئے اقامے میں نام تبدیل کرنے کا طریقہ کار واضح کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے اقامہ ہولڈرز کی سہولت کے لیے 31 جنوری 2022 تک اقامے اور خروج و عودہ میں مفت توسیع کی سہولت دی تھی، اسی طرح غیرملکیوں کی اقامے میں نام کی تبدیلی کیلئے سعودی حکام ٹوئٹر پر سوال جواب کا سیشن بھی کیا۔

ایک شخص نے محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا کہ اقامے میں نام کس طرح تبدیل کرایا جاسکتا ہے؟ جس پر حکام نے واضح کیا کہ کارکن کے اقامے میں نام کی تبدیلی کیلئے اسپانسر یا مقررہ نمائندے کو ابشر کا مقیم پورٹل کے ذریعے جوازات سے وقت لینا ہوگا اور پھر دفتر کا دورہ کرنا ہوگا۔

جوازات کے دفتر کے دورے کے دوران نام درستگی کی درخواست جمع کرانی ہوگیں جس کے بعد دوسرا کارڈ پرنٹ ہوگا۔

واضح رہے اقامہ کارڈ میں کارکنوں کا نام پاسپورٹ کے مطابق درج کیا جاتا ہے جس کے لیے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی بمعہ اصل ’جوازات‘ کے اہلکار کو فراہم کرنا ہوگی، اگر اقامے میں نام تبدیل کرانا ہے تو پہلے پاسپورٹ میں نام تبدیل کرانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -