جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کراچی میں 3 کمسن بہن بھائیوں کی موت کیسے ہوئی؟ رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کھارادر میں کمسن 3 بہن بھائیوں کی پراسرار موت کے واقعے سے متعلق اسپتال کی رپورٹ آ گئی۔

کھارادر جنرل اسپتال نے واقعے سے متعلق پولیس کو رپورٹ پیش کر دی جس کے مطابق 15جون کوصبح پونے6بجے بچوں کو علاج کی غرض سےاسپتال لایاگیا، صبح11بجکر55منٹ پر سعدنامی بچےکو دوبارہ مردہ حالت میں اسپتال لایاگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوپہر12بجکر51منٹ پردیگر2بچیوں صفا اور عائزہ کو ایمرجنسی میں لایاگیا، تشویشناک حالت میں زیرعلاج بچی صفا آکسیجن لگانےکےبعد4منٹ تک زندہ رہی جب کہ 11سال کی عائزہ کوتشویشناک حالت میں دوسرےاسپتال بھیجاگیا جہاں وہ زیرعلاج رہنےکے بعد دم توڑ گئی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق تیماردار نےاسپتال انتظامیہ کو کھانے اور گھر میں کیڑے مار ادویات سے متعلق بتایا، گھرمیں کیڑے مارکیپسول رکھےگئےتھے،سعداور عائزہ نےبرگرجبکہ صفا نےصرف فرائز کھائے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ والد نے واقعے پر قانونی کارروائی سےانکار کر دیا ہے پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں بچوں کے اہل خانہ نے پہلے آئی آئی چند ریگر روڈ پر قائم ایک مشہور انٹرنیشنل برگر چین سے برگر خریدے اس کے بعد یہ لوگ تفریح کی غرض سے سی ویو چلے گئے اور واپسی میں برنس روڈ سے آئس کریم اور کولڈ ڈرنک بھی خریدی۔

پولیس کے مطابق تمام افراد نے گھر واپس آکر اپنے الگ الگ کمروں میں کھانا کھایا، ایک کمرے میں بڑے افراد نے کھانا کھایا جبکہ دوسرے کمرے میں تینوں بچے کھانا کھا رہے تھے، بڑے افراد اس سے محفوظ رہے تاہم بچوں کی طبیعت بگڑ گئی.

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیملی کی جانب سے پولیس سے تعاون نہیں کیا جا رہا، پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے جارہی ہے، فوڈ سیمپلز بھی پولیس حاصل نہیں کر سکی، اہل خانہ نے کھانا کھانے کے بعد کچرے میں پھینک دیا تھا، اس کے علاوہ پولیس فوڈ اتھارٹی سے بھی رابطہ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے سگے بہن بھائی ہیں، بچوں میں11سالہ عائزہ،8سالہ سعد اور2سالہ صفا شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں