پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

14 سالہ جڑواں بھائی بلند و بالا عمارت سے کیسے گرے؟ پولیس جاننے سے قاصر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں نویں جماعت کے طالب علم جڑواں بھائی بلند و بالا رہائشی عمارت سے گرکر زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو جڑواں بھائیوں کی ہلاکت کا افسوس ناک واقعہ بھارتی شہری غازی آباد میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چودہ سالہ جڑواں بھائیوں کا عمارت سے گر کر مرنے کا واقعہ آدھی رات کے بعد پیش آیا تھا تاہم دونوں موت کی وجوہات اب پولیس جاننے میں ناکام رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں طالب علم نویں جماعت کے طالب عالم تھے، حادثے کے وقت بچوں کے والد اپنے دفتری امور کے سلسلے میں ممبئی گئے ہوئے تھے، جبکہ لڑکوں کی والدہ اور بہن گھر پر ہی موجود تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں