اشتہار

موٹر وے پر ڈیزل سے بھری پک اپ کیسے آئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج علی الصباح پنڈی بھٹیاں کے قریب کوچ اور ڈیزل سے بھری وین میں سنگین تصادم کے بعد موٹر وے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ اور پک اپ وین میں پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اتھی۔ حادثے میں کوچ میں سوار 20 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثے کے بعد ڈی پی او ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد احمد کا کہنا ہے کہ مسافر بس سڑک پر کھڑی جس سوزوکی پک اپ سے ٹکرائی اور میں ڈیزل کی ٹنکی لوڈ تھی۔

- Advertisement -

اس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس کی کارکردگی پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں کہ موٹر وے پولیس کی آنکھوں کے سامنے ڈیزل سے بھری پک وین موٹر وے پر کیسے آگئی اور اس کو کیوں نہ روکا گیا۔

کوچ اور وین میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق، 14 زخمی

اس مجرمانہ غفلت نے 20 خاندانوں کے چراغ بجھا دیے جب کہ 14 سے زائد مسافر زخمی ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک بھی ہے جس کے بعد یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ آخر اس مجرمانہ غفلت کا ذمے دار کون ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں