اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کوچ اور وین میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق، 14 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر کوچ اور پک اب وین میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور 14 زخٰمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج علی الصباح ساڑھے 4 بجے کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ اور پک اپ وین میں پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اتھی۔ حادثے میں کوچ میں سوار 20 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ میں 30 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد احمد کا کہنا ہے کہ مسافر بس سڑک پر کھڑی جس سوزوکی پک اپ سے ٹکرائی اور میں ڈیزل کی ٹنکی لوڈ تھی، جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کو فیصل آباد کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے 15 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں