تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

غیرملکی تاجر نے ’سعودی گرین کارڈ‘ کیسے حاصل کیا؟

ریاض: یوسف علی سعودی عرب میں سعودی گرین کارڈ کے طرز کا ’اقامہ ممیزہ‘ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی تاجر بن گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس خاص قسم کے اقامہ ممیزہ کے باعث مملکت میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سعودی عرب کی خاص شناخت ابھرے گی اور نئے سرمایہ کاروں کو یہاں کاروبار کرنے کی جانب مزید تقویت ملے گی، بھارتی تاجر کو یہ اعزاز مختلف شرائط پوری کرنے پر حاصل ہوا۔

اقامہ ممیز حاصل کرنے والوں کو مملکت میں سعودی شہریت کی حیثیت حاصل ہوگی۔ اقامہ ممیز حاصل کرنے والے مسلمان بھارتی تاجر کا نام یوسف علی ہے جو متحدہ عرب امارات میں بھی تجارتی دنیا میں اپنی شہرت رکھتے ہیں۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس اہم اعزاز پر انہوں نے سعودی ولی عہد اور فرمانروا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔64 سالہ یوسف علی کی دولت کی کل مالیت 3.9بلین ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں پریمیم ریذیڈنسی کارڈ خصوصی رہائشی اجازت نامہ ہے جو اس کی شرائط پوری کرنے کے بعد غیر ملکیوں کو کسی سپانسر کے بغیر رہائش، ملازمت، ذاتی کاروبار اور جائیداد خریدنے کا حق دیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب کی مجلس شوریٰ‌ نے غیر معمولی خصوصیات کے حامل غیر ملکی تارکین وطن کے لیے مذکوہ طرز کے اقامہ پروگرام منصوبے کی منظوری دی تھی۔ منفرد اقامہ پروگرام سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہریوں‌ کے لیے مُملکت کی طرف سے ایک نئی سہولت ہے جس کے تحت انہیں محدود پیمانے پر کاروبار کرنے اور اپنی مرضی سے مملکت میں آزادی کے ساتھ آمد ورفت کی اجازت ہے۔

Comments

- Advertisement -