بھارت میں مسلمان رکشہ ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو ٹرین کے ذریعے خودکشی سے بچا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور جان بچانے والے مسلمان رکشہ ڈرائیور کی بھرپور تعریف کی جارہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے گاڑیاں ریلوے ٹریک کے قریب رُکی ہوئی ہیں اسی اثناء میں منہ ڈھانپے ایک خاتون پٹڑی کی جانب بڑھی اور وہاں عین ریلوے لائن کے بیچ میں کھڑی ہو گئی۔
नौकरी ना मिलने से परेशान युवती सुसाइड के इरादे से पटरी पर खड़ी हो गई. ट्रेन आती देख ऑटो ड्राइवर ने खींचकर बचाई जान. वीडियो हुआ वायरल. ऑटो चालक मोहसिन की सूझबूझ और दिलेरी को सलाम
नोट: सुसाइड किसी समस्या का समाधान नहीं! pic.twitter.com/CZscsq1CX7
— Ravish Pal Singh (@ReporterRavish) September 28, 2021
ٹرین آنے میں کچھ ہی لمحات باقی تھے کہ وہاں موجود رکشہ ڈرائیور صورتحال کو دیکھتے ہوئے پٹڑی پر پہنچا اور خاتون کو ٹرین کی زد میں آکر زندگی کا خاتمہ کرنے سے بچا لیا۔
رکشہ ڈرائیور محسن کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود دیگر لوگ بھی مدد کے لیے آگے بڑھے اور خاتون کو بحفاظت پھاٹک کے قریب پہنچایا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے انتہائی اقدام اٹھانے والی خاتون کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ جان بچانے والے مسلمان ڈرائیور کے کردار کی تعریف کی۔