منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تاجر نے اہل خانہ کو کیسے قتل کرکے خودکشی کی؟ ہولناک انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : تاجر کی اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کے واقعے میں ہولناک انکشافات سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کے قتل کے واقعے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ تمام افراد کے سر پر تکیہ رکھ کر گولیاں ماری گئیں، تکیہ رکھنے سے گارڈ اور ڈرائيور کو فائرنگ کی آواز سنائی نہ دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائيور سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے، قتل سے پہلے تمام افراد کو نشہ آور چیز کھلائی گئی تھی۔

گذشتہ روز فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں شہری نے فائرنگ کر کے اہل خانہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی تھی۔

پولیس کے مطابق شہری کی شناخت 50 سالہ جواد عمر کے نام سے ہوئی جس نے اپنی دو بیویوں، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں اپنی جان لے لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد عمر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر اہل خانہ کو قتل کر کے انتہائی قدم اٹھایا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں