جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان نے بیٹی کی فرمائش کیسے پوری کی؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ رخ دبئی میں شوٹنگ  میں مصروف ہوتے ہیں کہ سہانا کا فون آنے پر شوٹنگ چھوڑ کر بیٹی کا فون سنتے ہیں اور پھر دبئی گھومنے نکل پڑتے ہیں۔

بالی ووڈ بادشاہ کی عرفیت سے مشہور شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ دبئی میں کسی شوٹنگ میں مصروف ہیں کہ اسی دوران ان کی بیٹی سہانا خان کی فون کال آجاتی ہے۔

شاہ رخ خان شوٹنگ چھوڑ کر بیٹی سے فون پر باتوں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ اس موقع پر سہانا اپنے والد سے پوچھتی ہے کہ ڈیڈ کیا آپ گھر پر ہیں جواباْ شاہ رخ اپنے مخصوص انداز میں جواب دیتے ہیں نہیں نہیں میں گھر پر نہیں ہوں، شوٹنگ پر ہوں۔ جس پر سہانا کہتی ہے کہ آپ دبئی میں ہیں تو وہاں مزے کرو۔

- Advertisement -

سہانا کا بس اتنا کہنا ہوتا ہے کہ شاہ رخ اپنی لاڈلی بیٹی کی فرمائش پوری کرنے کیلیے شوٹنگ کو ادھورا چھوڑ کر دبئی کے سیر سپاٹے پر نکل جاتے ہیں پھر انہیں دبئی کے معروف تفریحی مقامات کی سیر کرتے دکھایا گیا ہے۔

 

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ دبئی کے تفریحی مقامات کی سیر کرتے ہوئے مختلف ثقافت کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں اور ان میں گھل مل جاتے ہیں، بچے، بڑے، بوڑھے سب شاہ رخ کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے گو کہ یہ ایک اشتہار کی ویڈیو ہے لیکن شاہ رخ کے مداح اسے بیحد سراہ رہے ہیں اور ان کے انداز کو پسند کررہے ہیں۔

انسٹا گرام پر اب تک 20 لاکھ سے زائد بار اس ویڈیو کو دیکھا جاچکا ہے اور مداح اس پر مسلسل تبصرے کرتے ہوئے شاہ رخ کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ ان دنوں اپنی فلم ’’پٹھان‘‘ میں مصروف ہیں حال ہی میں انہوں نے اس فلم کا مختصر ٹیزر بھی جاری کیا تھا۔ یہ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی، اس فلم میں دپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم بھی جلوہ گر ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں