ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

کوہلی کا ’’پھول کیچ‘‘ آسٹریلوی فیلڈرز نے کیسے چھوڑ دیا؟ اہم تجزیہ

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف بھارت کے ویرات کوہلی کا کیچ 12 رنز پر ڈراپ ہوا جو کینگروز کے لیے اتنا بھاری ثابت ہوا کہ میچ بھی ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز کی بیٹنگ ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم 200 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں بھارت کے ٹاپ تین بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جن میں کپتان روہت شرما، شریاس ائیر اور ایشان کشن شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس مشکل صورتحال میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کریز پر آئے اور بھارت کی نیا پار لگا دی۔ تاہم ایک موقع پر آسٹریلیا کے پاس بھارت کو زیر کرنے کا بہترین موقع تھا جب بھارتی اننگ کے آٹھویں اوور میں جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر مچل مارش نے 12 رنز پر کھیلنے والے ویرات کوہلی کا انتہائی آسان کیچ ڈراپ کر دیا جس کے ساتھ ہی کینگروز نے یہ اپنے ہاتھوں سے یہ میچ بھی گرا دیا۔

کیونکہ اس سنہری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوہلی اور راہول نے 165 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور کوہلی 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوہلی کا انتہائی آسان کیچ آسٹریلیا کے انتہائی زیرک فیلڈرز نے کیسے ڈراپ کیا اس پر اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں سابق پاکستانی کرکٹرز نے تجزیہ پیش کیا ہے۔

دی پویلین پروگرام کے پینلسٹ میں شامل سابق کپتان وسیم اکرم، معین خان، مصباح الحق اور شعیب ملک نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دو فیلڈروں کے درمیان رابطے کی کمی اور کال نہ کرنے سے یہ صورتحال پیش آئی اور کوہلی کا ڈراپ کیچ ہونے سے آسٹریلیا نے میچ بھی ڈراپ کر دیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں کمیونیکیشن بہت ضروری ہے جب ایک کیچ کے لیے دو فیلڈرز ہوں تو پھر ان میں سے ایک کال کرے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کیچ کے لیے مچل مارش اور کیرے ایک ساتھ دوڑے ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں فیلڈرز کے درمیان 5 میٹرز کا فاصلہ رہ گیا تھا اس وقت مچل کی سامنے دوڑ کر آنے والے کی طرف نگاہ چوکی اور لمحوں کی غلطی کے باعث یہ پھول کیچ نہ ہو سکا جس کے لیے انہوں نے ہاتھوں سے پھول بنایا ہوا تھا۔

شعیب ملک نے کہا کہ دونوں فیلڈرز کیچ کے لیے بہت قریب آ چکے تھے اور مچل کو لگا کہ کہیں دونوں کی ٹکر نہ ہو جائے اور توجہ ہٹنے سے گیند پھول بنے ہاتھوں کے اندر آنے کے بجائے آگے گری حالانکہ وہ ایسے فیلڈر نہیں کہ ایسے پھول کیچ نہ لے سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ASports (@asportstv.pk)

اس موقع پر تمام پینلسٹ نے زور دار قہقہہ لگایا اور پھول کیچ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا شعیب ملک نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ کہ یہ بڑا مشہور کیچ ہے اور ایسا ہی ایک پھول کیچ میں نے سعید اجمل نے کرس گیل کا بھی چھوڑا تھا۔ انہوں نے ازراہ تنفن کہا کہ وہ کیچ اتنا آسان تھا کہ ہماری پھوپھیاں بھی یہ کیچ کر سکتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں