تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بہادر ماں نے اپنے کمسن کو کیسے بچایا؟ (ناقابل یقین ویڈیو دیکھیں)

واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک میں اپنے بچے کی خاطر اغوا کار سے لڑنے والی ماں کے ہرطرف چرچے پھیل گئے، سوشل میڈیا صارفین بھی داد دے رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بہادر ماں نے اپنے بچے کو اغوا ہونے سے اُس وقت بچا لیا جب ایک غوا کار نے بچے کو اُٹھا کر کار میں ڈالا اور فرار ہونے کی ناکام کوشش کی، کمسن اپنے خاندان کے ہمراہ شاپنگ کے بعد گھر کی جانب گامزن تھا کہ اس دوران ملزم لپکا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاندان کے تمام افراد فٹ پاتھ پر چہل قدمی کرتے ہوئے گھر جارہے تھے کہ اس دوران اغوا کار نے بچے کو اغو کرنے کی کوشش کی لیکن ماں کی ممتا نے ملزم کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اغور کار نے پانچ سالہ بچے کو اٹھا کر زبردستی گاڑی میں ڈال دیا تھا۔ اس اچانک حملے پر ماں نے گھبرانے کے بجائے حاضر دماغی سے کام لیا اور بڑی زور آزمائی کے بعد کار کی ڈرائیور سیٹ کی جانب سے بچے کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔

جائے وقوع پر ایک خاتون نے بھی ماں کی مدد کی اور دیگر شہری بھی آئے جس پر ڈر کے مارے ملزم بھاگ گیا۔

Comments

- Advertisement -