منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کرپٹو کرنسی نے کیسے ایل سلواڈور کی جی ڈی پی میں بے تحاشہ اضافہ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایل سلواڈور کی مجموعی جی ڈی پی پہلی مرتبہ 30 فیصد سے تجاوز کرگئی، جس کی اہم وجہ ماہرین نے کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت کو قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایل سلوا ڈور نے کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دے دی ہے جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ایل سلوا ڈور کا رخ کررہی ہے اور ملک کی پیداوار میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔

کرپٹو کرنسی کی قانون سازی سے قبل ایل سلواڈور کی جی ڈی پی 2021 میں 10 اعشاریہ 3 فیصد تھی جب کہ 2022 میں اضافے کے بعد 30 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ روز ہی برطانیہ کی ممتاز لاء فرم گنر کوک نے اپنی فیس کی ادائیگی کے لیے بٹ کوائن اور ایتھریم جیسے ڈیجیٹل کرنسی کو قبول کرنے کا اعلان کیا تھا، اسی طرح دنیا بھر میں کرپٹو کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق قانون سازی کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں