تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

قومی ایئرلائن اور ایئر کینیڈا کے طیارے آمنے سامنے کیسے آگئے؟

کراچی: کینیڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) اور ایئر کینیڈا کے طیارے رن وے پر آمنے سامنے آجانے سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعےکی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والی پرواز بغیر کلیرنس ٹیکسی وے میں داخل ہوئی، پی آئی اے پرواز پائلٹ ہولڈ شاٹ لائن سے ٹیکسی وے پر چلا گیا، طیارے کے کپتان کی مبینہ غفلت کے باعث حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔

کینیڈین سی اے اے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایئر کینیڈ ا کا طیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے حتمی مرحلے پر آچکا تھا، پی آئی اے طیارہ ٹیکسی وے پر آنے کے باعث ائیر کینیڈا طیارے کو گوراونڈ کے لیے کہا گیا۔

‘پی آئی اے طیارے کو ٹیکسی کرتے دیکھ کر ایئر کینیڈا کو 15منٹ تاخیر سے لینڈ کرایا گیا، ائیر کینیڈا کے طیارے کو گوراونڈ کرانے کے بعدلینڈ نگ کی اجازت دی گئی‘۔

سی سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرٹریفک کنٹرولر کی کارروائی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا ٹورنٹو ائیر پورٹ پر17اکتوبر کو طیارے آمنے سامنے آگئے تھے۔

ادھر قومی ایئرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ مبینہ غفلت پر ایئر لائن انتظامیہ پہلے ہی نوٹس لے چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں