ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سندھ میں گندم کیسے غائب ہوئی؟ رپورٹ لیک

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں 2022 میں گندم غائب ہونے کی رپورٹ لیک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی 205 صفحات پر مشتمل رپورٹ سامنے آگئی جس میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 3 ارب 22 کروڑ روپے کی گندم خراب ہوئی۔

محکمہ خوراک سندھ کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی کوئی آفیشل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی اگر سرکاری طور پر رپورٹ ملی تو ملوث افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ن لیگی حکومت کے گندم اسکینڈل کی تحقیقات بند

- Advertisement -

محکمہ خوراک نے واضح کیا کہ گندم خورد برد میں ملوث افسران کو کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے۔ رپورٹ میں سندھ  بھر کے 14 اضلاع میں گندم کے گوداموں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 کے سیلاب میں مبینہ طور پر گندم غائب اور خراب ہونے کی تحقیقات کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں