ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سینیٹر کیسے بنے؟ تحقیقاتی کمیٹی نے مشتاق احمد کو طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن 2018 میں رقم کی لین دین کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم کی جانب ‏سے قائم کردہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو طلب کر لیا۔

جماعت اسلامی کےسینیٹرمشتاق کوکمیٹی کی جانب سے بھیجا گیا خط موصول ہوگیا ہے جس میں ‏پوچھا گیا ہے کہ آپ نے سینیٹ کی نشست کیسےحاصل کی، خیبرپختونخوااسمبلی میں جماعت ‏اسلامی اس پوزیشن میں نہیں، آپ کمیٹی کےروبرو پیش ہوں یا تحریری جواب جمع کرائیں۔

ووٹ بیچنے کی ویڈیو سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اہم فیصلہ

خط شیریں مزاری کےدستخط سےجاری کیا گیا ہے اور کمیٹی کا اجلاس کل وزارت انسانی حقوق ‏کےدفترمیں ہوگا۔
دوسری جانب سینیٹر مشتاق احمد خان نے کمیٹی میں پیش ہونےکافیصلہ کیا ہے اور وہ خود پیش ‏ہو کر کمیٹی کو اپنا جواب پیش کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے نے سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی ویڈیو کے معاملے ‏‏کی تحقیقات 3رکنی کمیٹی بنائی تھی ، ویڈیو میں کون کون ملوث ہے،کمیٹی تحقیقات کرے گی ‏‏اور ملوث افراد کیخلاف فوجداری کارروائی کے امکانات سمیت کیسز نیب، ایف آئی اے ،اینٹی ‏‏کرپشن بھجوانے پر بھی تجاویز دے گی۔

واضح رہے سال 2018 سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق ‏‏ویڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا تھا ، یہ ‏‏خریدوفروخت 20فروری 2018سے2مارچ کے دوران کی گئی تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی نے تحقیقات ‏‏کےبعد ووٹ بیچنے والے 20ارکان کوپارٹی سے نکال دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں