اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کچھ افراد کورونا کی سنگین شدت سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟ وجوہات دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

سائنس دانوں نے کرونا وائرس نے زیادہ سے متاثرہ افراد کے قدرتی طور پر زیادہ کمزور ہونے کی وجوہات کا پتہ لگالیا۔

طبی جریدے جرنل سائنس میں شائع تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جن مریضوں میں پرینیلیٹڈ او اے ایس 1 کام نہیں کرتا ان کو بیماری کی زیادہ سنگین علامات کا سامنا ہوا ہے۔

نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ متاثرہ افراد میں کرونا وائرس کی شدت کم رہتی ہے جس کی اصل وجہ ان کے جسم میں موجود او اے ایس 1 نام جین کا پرینیلیٹڈ ورژن ہے جو وائرس سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

تحقیق میں او اے ایس 1 نامی ایک انزائمے کو شناخت کیا گیا جو کرونا وائرس کو شناخت کرنے پر انٹرفیرون کے سگنلز پر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرفیرونز ایسے سگنل دینے والے پروٹینز ہوتے ہیں جو جسم کو اس وقت ہوشیار کرتا ہے جب وہ بیکٹریا اور وائرسز کو شناخت کرتے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ جن مریضوں میں پرینیلیٹڈ او اے ایس 1 کام نہیں کرتا ان کو بیماری کی زیادہ سنگین علامات کا سامنا ہوا ہے۔

محققین نے یہ بھی بتایا کہ او اے ایس 1 کی خراب قسم سے بھی بیماری کی شدت زیادہ رہنے کا امکان بڑھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں