ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

وارنر نے پاکستان کیخلاف سنچریاں، ٹرپل سنچری کیسے بنائیں؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

 آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر سے پاکستانی کھلاڑیوں کو خصوصی پیار ہے کیونکہ جب فیلڈرز کیچ گراتے اور بالرز نو بال کراتے ہیں تو وارنر قومی ٹیم کے خلاف سنچریاں بناتے ہیں۔

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم خوش قسمت رہی کہ وارنر کا کیچ چھوڑنے کے باوجود انہیں 38 رنز پر آؤٹ کر دیا لیکن اس سے قبل ڈیوڈوارنر کو جب جب پاکستانی ٹیم نے دیا چانس تو انہوں نے کر دیا مار مار کر قومی ٹیم کا برا حال۔ جب بھی پاکستان فیلڈرز نے کیچ گرائے یا بولرز نے نو بال کرائی تو پھر وارنر کی بن آئی اور انہوں نے سنچری ہی بنائی۔

رواں سیریز کے پرتھ میں کھیلے گئے پرتھ ٹیسٹ میں خرم شہزاد نے وارنر کا کیچ چھوڑا تو پھر کینگرو اوپنر نے کسی کو نہ چھوڑا اور 164 رنز کی فتح گر اننگ کھیل گئے۔

- Advertisement -

اس سے قبل حال ہی میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں اسامہ میز کا کیچ گرانا بھی قومی ٹیم کو خوب بھاری پڑا تھا کیونکہ وارنر نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 163 رنز جڑ دیے تھے جس نے قومی ٹیم کی گردن میں ناکامی کا طوق ڈالا۔

سال 2019 میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں وارنر نے یادگار 355 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ بھی موسی کی نو بال کی مرہون منت تھی نہ وہ نو بال کرتے جس پر وارنر آؤٹ ہونے کے باوجود آؤٹ نہ ہوئے اور نہ ہی وہ ٹرپل سنچری بنا پاتے۔

 

برسبین ٹیسٹ میں نسیم شاہ نے بھی نو بال کرانے کی غلطی کی جس سے موقع ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے سنچری بنانے کی روایت برقرار رکھی۔

سال 2016 میں تو وہاب ریاض نے اسٹمپس ہی اڑا دی تھیں مگر پھر وہی نو بال وارنر کو نئی زندگی کے ساتھ ایک اور سنچری اننگ دے گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں