جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گھریلو اور کمرشل صارفین کیلیے گیس کتنی مہنگی؟ تفصیلات جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں جنوری سے جون 2023 تک گیس نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

گھریلو صارفین کیلئے گیس 112 فیصد سے زائد مہنگی کر دی گئی۔ مہنگی گیس کا اطلاق جنوری سےجون 2023 تک ہو گا۔

گھریلو صارفین کےلیے اب گیس نرخوں کے 10 سلیب ہوں گے۔ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 500 روپے فکس چارجز جب کہ پروٹیکٹڈ کیٹگری والے صارفین کےلئے 50 روپے فکس چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

کمرشل، صنعتوں اور پاور سیکٹر کےلیے بھی گیس مہنگی کر دی گئی۔ کمرشل صارفین کےلیے 29 فیصد اضافے کے ساتھ گیس کی قیمت 1650 ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

برآمدی شعبے کےلیے 34 فیصد اضافے کے ساتھ گیس کی قیمت 1100ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔ عام صنعتوں کےلیے 13.9 فیصد اضافے سے نئی قیمت 1200 ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سی این جی کےلیے 32 فیصد اضافے سے قیمت 1805 ایم ایم بی ٹی یو اور سیمنٹ کمپنیوں کےلیے 15 فیصد اضافے سے قیمت 1500 ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں