تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

منفی 71 والے علاقے کے لوگ زندہ کیسے؟ ویڈیو سامنے آگئی

دنیا کے سب سے سرد ترین رہائشی شہر یاکوٹیا کے رہنے کس طرح زندگی گزارتے ہیں، خاتون یوٹیوبر نے اپنا تجربہ صارفین کیساتھ شیئر کردیا۔

دنیا میں کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں رہائش اختیار کرنا یا سیاحت کی غرض سے جانا ناممکن ہے کیوں کہ وہاں درجہ حرارت رہائش کیلئے ناقابل برداشت ہے۔

اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت انٹارکیٹا کے علاقے ڈوم فوجی کا ہے جہاں درجہ حرارت منفی 93 سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن کچھ سرد ترین علاقے ایسے بھی ہیں جہاں رہائش ممکن اور لاکھوں کی تعداد وہاں لوگ آباد ہیں جن میں سائبیریا کے شہر اومیاکون اور یاکوٹیا سرفہرست ہیں۔

رہائش کے قابل اور سرد ترین شہر یاکوٹیا میں کس طرح زندگی گزاری جاری جاتی ہے، یاکوٹیا میں پل کر بڑی ہونے والی کیون بی نامی یوٹیوبر نے اپنا تجربہ شیئر کردیا جسے اب تک 79 لاکھ 93 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یاکوٹیا کا درجہ حرارت منفی 71 تک پہنچ جاتا ہے، اس علاقے میں اشیاء کو محفوظ رکھنے کےلیے فریج کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی کیوں اس علاقے میں شدید ٹھنڈ کے باعث گاڑی کی بیٹریاں تک جم جاتی ہیں اور لوگ جمنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ان تمام مشکلات کے باوجود یاکوٹیا کے رہائشی ایسے سرد موسم میں زندگی گزارنے کے ماہر ہیں اور کیون بی بھی انہیں 10 لاکھ رہائشیوں میں سے ایک ہیں۔

کیون بی کہتی ہیں کہ یاکوٹیا کے لوگ منفی 70، 71 میں زندہ رہنے کےلیے موٹی کھال والی بڑی بڑی جیکٹس پہنتے ہیں جب کہ جوتے قطبی ہرن کی کھال کے بنے ہوئے استعمال کرتے ہوئے ہیں اور گھر بھی اس طرح تعمیر کرتے ہیں جو شدید ٹھنڈ کو برداشت کرسکیں، ان تمام چیلنجز کے باوجود یاکوٹیا کے شہری پرمزاح زندگی گزارتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ ماہرین سائبیریا کے شہر اومیاکون کو دنیا کا سب سے سرد ترین رہائشی علاقہ کہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -