تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

انضمام الحق کا خطرناک ٹیسٹ: عمران خان سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان کے لیجنڈ بلے باز انضمام الحق کی سلیکشن اور ٹیسٹ سے متعلق جادوگر اسپنر ثقلین مشتاق نے روداد سنا دی۔

ایک انٹرویو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ انضمام الحق بغیر ہیلمٹ کے جارحانہ بیٹنگ سے اسکواڈ میں منتخب ہوئے تو اس وقت کے کپتان عمران خان نے ان کا ٹیسٹ لیا۔

ثقلین مشتاق کے بقول انہیں انتہائی باوثوق افراد اور کرکٹ کے کرتا دھرتوں نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیمپ جاری تھا کہ عمران خان نے انضمام سے متعلق کہا کہ سنا ہے یہ لڑکا زبردست کھیلتا ہے کیونکہ اسے آج آزمایا جائے۔

ان کے مطابق عمران خان نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو نئی گیند کے ساتھ فلُ پیس سے باؤنسر کرانے کی ہدایت کی تو انضمام الحق نے بغیر ہیلمٹ ان کی جارحانہ بولنگ کا سامنا کیا، نیٹ میں انضمام نے جب بیٹنگ کے جوہر دکھائے تو کپتان نے 5 منٹ کے اندر ہی انہیں سلیکٹ کر لیا۔

سابق اسپنر کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے فرنٹ فٹ پر پلُ اور ہکُ کھیلیں جسے دیکھ کر عمران خان نے کہا کہ بس آپ پاس ہو گئے ہیں اور غالباً ویسٹ انڈیز کے خلاف انضمام نے ڈیبیو کیا۔

Comments

- Advertisement -