ممبئی: بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان اپنی شادی کی 10ویں سالگرہ آج 16 اکتوبر کو منا رہے ہیں۔
کرینہ کپور نے اپنے آفیشل انسٹا گرام سے اپنی اور سیف علی خان کی 2 عدد تصاویر شیئر کر دی۔ ایک تصویر میں سیف علی خان اہلیہ کے کاندھے پر سر رکھ کر کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
تصاویر کے ساتھ کرینہ کپور کی جانب سے لکھا گیا کیپشن سب کو پسند آیا۔ انہوں نے لکھا: ’تم اور میں، میں اور تم، ہمیشہ کے لیے ساتھ۔‘
- Advertisement -
مزید پڑھیں: ویڈیو: کرینہ کپور سیلفی کے شوقین مداحوں کی بھیڑ میں پھنس گئیں
View this post on Instagram
سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2012 میں شادی کی اور دسمبر 2016 میں ان کا پہلا بیٹا تیمور علی خان کی ولادت ہوئی۔