اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

فریز کئے گئے گوشت کا ممکنہ نقصان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوشت کی غذائیت جسمِ انسانی کے لئے گوشت ایک مکمل قوّت بخش غِذا کی حیثیت رکھتا ہے، اس میں موجود پروٹین اور دوسرے اجزا سےہمارے جسم کو پروٹین، لحمیات، آئرن، وٹامن بی وغیرہ فراہم کرتے ہیں۔

لیکن آپ جانتے ہیں کہ گوشت کا زیادہ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے خاص طور پر وہ گوشت جو فریزر میں رکھا ہوتا ہے۔

طبی ماہرین ایک دن میں تقریباً 250 گرام سے زائد سرخ گوشت کا استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں اور گوشت کیساتھ سلاد، دہی اور لیموں لازمی استعمال کرنے کا تاکید کرتے ہیں۔

فریزر میں فریز کیا ہوا گوشت استعمال کرنا صحت کےلئے کیسا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق گوشت کو فریزر میں 6 ماہ تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے، تاہم تین ماہ بعد اس کی غذائیت کی مقدار کم ہوجاتی ہے، اس کے بعد وہ گوشت تو ہوتا ہے مگر اس میں پائے جانے والے قدرتی فوائد ختم ہو جاتے ہیں۔اس کے علاوہ زیادہ لوڈشیڈنگ اور بار بار فریزر کھولنے کی صورت میں گوشت کا معیار برقرار نہیں رہتا لہٰذا کوشش کریں کہ گوشت جتنا جلدی ہوسکے استعمال میں لائیں۔

فریزز کے گوشت کے صحت پر اثرات

ڈاکٹروں کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ زیادہ عرصے تک فریز کیا ہوا گوشت کھانے سے نظام ہضم بگڑنے کی شکایت ہوتی ہے اور اس کے زیادہ استعمال سے پیٹ کی بیماریوں کے علاوہ مسوڑھوں کی تکلیف اور جوڑوں کے درد کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے چنانچہ اس کا استعمال دیکھ بھال کر کریں۔

گوشت کے مضر اثرات کیسےدور ہوں؟

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی گوشت پکانا ہو تو بہتر یہ ہےکہ ا سے مختلف سبزیوں کے ساتھ مکس کرکے پکایا جائے کیونکہ اس سے اس کی افادیت میں اضافہ ہوگا اور مُضر اثرات دُور ہوں گے۔ نیز کم مسالے میں شوربے کے ساتھ پکایا جائے کہ اس طرح جَلد ہضم ہوگا اور معدے کی خرابی سے بھی بچا جاسکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں