اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر عون عباس کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق عون عباس کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 97 لاکھ روپے ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر عون عباس کے ملکیت 295 کنال زرعی زمین اور لاہور میں تین کنال کا رہائشی پلاٹ ہے جبکہ عون عباس 5 کروڑ 35 لاکھ مالیت کا واپڈا ٹاوٗن ملتا میں 389 مرلے کا پلاٹ بھی رکھتے ہیں۔
الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق عون عباس کے کاروبار میں 40 لاکھ مالیت کی گرینزمل شامل ہے جبکہ ان کے پاس ایک کروڑ کی جیپ اور 17 لاکھ روہے مالیت کی کار شامل ہے۔
پی ٹی آئی کے نو منتخب سینیٹر کے پاس 35 تولہ سونا اور 10 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر موجود ہے جبکہ اہلیہ کے پاس 65 تولے سونا اور 4 لاکھ 60 ہزار روپے فرنیچر کی مالک ہیں۔
سینیٹر عون عباس کے پاس 54 لاکھ 25 ہزار کے زرعی آلات اور جانور ہیں اور غیر محفوظ قرضہ جات 24 لاکھ اور 8 لاکھ کی انشورنش کرارکھی ہے جبکہ بینک کرنٹ اکاوٗنٹ میں 6 لاکھ ڈالر اور اکاوٗنٹ میں دو لاکھ روپے ہیں۔