اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں میں رکھی گئی محفوظ رقم کی تفصیلات جاری کر دیں۔
مرکزی بینک نے 7 کروڑ 15 لاکھ 40 ہزار بینک اکاؤنٹس کو محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 98 فیصد بینک اکاؤنٹس میں رکھی رقم محفوظ ہے۔
ملک بھر میں شیڈول بینکوں کے مجموعی اکاؤنٹس کی تعداد 7 کروڑ 30 لاکھ ہے۔5لاکھ روپےتک کے بینک کھاتوں کوتحفظ حاصل ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کا مقصد ڈپازٹس کے تحفظ پر آگاہی فراہم کرنا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ 2018 میں قائم کی گئی کارپوریشن کےتمام بینک رکن ہیں۔