پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام پر کتنے ارب روپے خرچ کیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام پر 448 ارب روپے زیادہ خرچ کیے جب کہ ترقیاتی پروگرام کےلئے 10 ماہ میں 894 ارب روپے سے زیادہ جاری ہوئے۔

ترقیاتی پروگرام پر اخراجات مختص شدہ بجٹ سے50 فیصد سے بھی کم ہیں۔ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر339 ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے۔

ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر35 ارب روپے خرچ کئے گئے جب کہ صوبوں، خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 100ارب روپے تک خرچ ہوئے۔

اعلی تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 25 ارب روپے تک خرچ ہوئے، وزارت آبی وسائل کےترقیاتی منصوبوں پر 72ارب 55کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

نیشنل ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں پر 56 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔ پاور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 53 ارب روپے تک خرچ ہوئے جب کہ ریلوے ڈویژن کےترقیاتی منصوبوں پر 21 ارب روپےسے زائد خرچ ہوئے۔

وزارت قومی صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر 11ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں