پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

اس سیریز میں تم نے کتنی سنچری اسکور کی؟ طنز پر نامور بیٹر بھڑک اٹھے!

اشتہار

حیرت انگیز

سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلش بیٹر جونی بیئراسٹو اور بھارتی فیلڈر شبمن گل کے درمیان زبردست تلخ کلامی ہوئی۔

پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران ایک موقع ایسا آیا کہ بیئراسٹو نے تیز لہجے میں شبمن سے پوچھا کہ تم نے جمی کو اس کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کیا کہا تھا؟ جس پر گل نے کہا کہ میں نے انھیں کہا تھا کہ ریٹائر ہوجاؤ۔

اس کے جواب میں انگلش بیٹر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اور اس کے بعد اگلی گیند پر جیمز اینڈرسن نے تمہیں آؤٹ کردیا۔ اس پر بھارتی پلیئر نے کہا کہ تو کیا ہوا ایسا تو کئی بار ہوتا ہے۔

- Advertisement -

بیئر اسٹو کا اس پر کہنا تھا کہ میں تو صرف پوچھ رہا تھا ویسے یہ اچھا تھا۔ اس پر گل بھڑک گئے اور کہا کہ اینڈرسن نے مجھے میری سنچری کے بعد آؤٹ کیا تھا۔

مزید جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے شبمن نے بیئر اسٹو کو سناتے ہوئے کہا کہ ویسے اس سیریز میں تم نے کتنی سنچری اسکور کی ہے۔ جس پر انگلش بیٹر نے پلٹ کر کہا کہ تم نے کتنی سنچری اسکور کر ڈالی بھلا۔

بعدازاں دنوں کھلاڑی پیچھے ہٹ گئے اور بیئر اسٹو واپس کریز میں بیٹنگ کرنے کے لیے چلے گئے، دنوں پلیئرز کے بحث و مباحثے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ ٹیسٹ سیریز میں مہمان ٹیم کو 1-4 کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں