تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

کورونا وبا سے کتنے کروڑ افراد بےروزگار اور متاثر ہوئے؟ تفصیلات پیش

دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے متعلق تفصیلات ایوان میں پیش کر ‏دی گئیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی نےکورونا سروے رپورٹ ایوان میں پیش کر دی۔ تحریری جواب کے ‏مطابق کورونا وبا کے دوران 2کروڑ 73 لاکھ افراد معاشی طور پر متاثر ہوئے۔

جواب میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث 2کروڑ 6 لاکھ افراد بےروزگار ہوئے جب کہ 67لاکھ افرادکی آمدن ‏میں کمی ہوئی۔

وزارت منصوبہ بندی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد 1کروڑ 84 لاکھ افراد کا روزگار ‏بحال ہوا، روزگارکی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے معاشی نمومیں اضافے اور روزگار کی فراہمی کیلئے ‏کوشاں ہیں۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے نظام کو ‏مستقل بنیادوں پر سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا، اوسطا مہینےمیں تقریباً 71000بار سائبر حملوں کانشانہ بنایا ‏جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -