جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مشہور فٹبالر لیونل میسی کے جوتے کتنے کروڑ‌ میں‌ نیلام ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا : معروف فٹبال لیونل میسی کے جوتے ناقابل یقین قیمت میں نیلام ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن اور بارسلونا کےلیے فٹبال لیگز کھیلنے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے جوتے خیراتی ادارے کی خاطر نیلامی کےلیے پیش کیے گئے تھے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی 1 لاکھ 75 ہزار ڈالر کی رقم خیراتی ادارے کو دی جائے گی، جسے صحت اور فن کے شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیلام ہونے والے جوتے میسی نے اس وقت پہنے تھے جب انہوں نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

لیونل میسی نے 644 گول کرکے لیجنڈ فٹبالر ری پیلے کا برازیل کےلیے 1956 سے 1974 کے درمیان 643 گول مارنے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں