کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کووڈ ویکسینیشن کے حوالے سے تازہ اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک 1617209 ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔ ویکسین کی پہلی 1169333ڈوز دی گئیں۔ جبکہ ویکسین کی دوسری 447276ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ کووڈویکسین کی بیلنس تعداد818091 ہے۔
ادھر ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ83افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
کورونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 83 مریض ہلاک
کورونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان میں تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار 893نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہزار105 ہوگئی۔