ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کتنے بھارتی شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی میگزین فوربز نے گزشتہ روز دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست شائع کی ہے کیا آپ جانتے ہیں اس فہرست میں کتنے بھارتی شامل ہیں۔

امریکی میگزین فوربز کی دنیا کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست میں 200 بھارتی شہری جگہ پانے میں کامیاب رہے ہیں اور ایک سال میں اس فہرست میں 31 انڈینز کا اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ارب پتیوں کی کل دولت 954 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال یہ حجم 675 بلین ڈالر تھا جس میں تقریباً 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی 116 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ ملک کے سب سے بڑے ارب پتیوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں جب کہ اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی 84 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تیسرے نمبر پر 36.9 بلین ڈالر کے ساتھ شیونادر، ساوتری جندال 33.5 بلین ڈالر (چوتھے) نمبر پر موجود ہیں اور وہ بھارت کی امیر ترین خاتون ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں جب کہ دلیپ سنگھوی 26.7 بلین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

دنیا کے ٹاپ 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں بھارت سے صرف ایک مکیش امبانی ہیں جو دنیا کی نویں امیر ترین شخصیت قرار پائے ہیں۔

دنیا میں کتنی خواتین کھرب پتی ہیں؟

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں برنارڈ آرناولٹ پہلے، ایلون مسک دوسرے اور جیف بیزوس تیسرے نمبر پر ہیں۔ مارک زکربرگ، لیری ایلیسن، وارن بفیٹ، بل گیٹس، اسٹیو بالمر، مکیش امبانی، لیری پیج بالترتیب اگلی پوزیشنز پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں