تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مسافر اپنے پاسپورٹ پر کتنے موبائل فونز رجسٹرڈ کرسکتے ہیں؟ کسٹمز ڈیوٹی پر بھی وضاحت

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے موبائل فونز کی کسٹمز ڈیوٹی سے متعلق خبروں پر وضاحت کردی اور یہ بھی کہا کہ غیرملکی مسافر اپنے پاسپورٹ پر5موبائل فونز رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق 500ڈالر سے زائد مالیت کے فون پر ٹیکس سے متعلق فرق ہے، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سے رجسٹریشن میں فرق9000روپے ہے۔ فرق ختم کرنے اور 1فون کی اجازت کے لیے وی بوک موڈیول میں تبدیلی کی جارہی تھی کہ اس دوران پراسیس تکنیکی خرابی سے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ سسٹم سے خارج ہوگئی۔

ایف بی آر نے وضاحت کی کہ تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ پر فون رجسٹریشن پر36720 روپے ڈیوٹی چارج ہونے لگی، مسئلے کے حل کی کوشش جاری ہے، تکنیکی ٹیم جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عائد ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی درستگی کا معاملہ کل تک ٹھیک کر لیا جائے گا۔

بورڈ آف ریونیو کا مزید کہنا ہے کہ جن افراد سے زائد ڈیوٹیز وٹیکسز لیے گئے ان کو وہ رقم واپس کردی جائے گی، ایف بی آر اس خرابی کی وجہ سے پیش آنے والی مشکل پر معذرت خواہ ہے۔

Comments

- Advertisement -