جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

حج مزید کتنے سال گرمیوں میں اور کب سردیوں میں ہوگا، سعودی محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال سعودی عرب میں حج کے موقع پر ریکارڈ گرمی پڑی اور سینکڑوں حجاج کرام ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کر گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج کے دوران غیر معمولی گرمی پڑی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث سینکڑوں حجاج کرام زندگی کی بازی ہار گئے تاہم سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ حج سیزن میں موسم کے حوالے سے اہم ترین پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اگلے سال کا حج، موسم گرما میں آخری حج ہوگا، جس کے بعد اگلے 8 سال تک حج موسم بہار میں آئے گا۔

- Advertisement -

موسمیات کے مطابق 2026 بمطابق 1447 ھ سے حج سیزن موسم بہار میں آئے گا جو اگلے 8 سالوں پر محیط ہوگا اور اس کے بعد حج موسم سرما میں ادا کیا جائے گا۔

حسین القحطانی کے مطابق 2034 سے 2041 تک حج سیزن موسم سرما میں ہوگا اور اس کے بعد پھر حج کی آمد موسم گرما میں ہونے لگے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں